صحیح ابن حبان
كتاب التاريخ— کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل
باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر وصف قراءة المصطفى صلى الله عليه وسلم القرآن- باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر وصف کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی قرآن کی قراءت کیسی تھی
حدیث نمبر: 6316
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنْ قِرَاءَةِ النَّبِيِّ ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : كَانَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَمُدُّ صَوْتَهُ مَدًّا " .قتادہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آواز کو کھینچا کرتے تھے۔