صحیح ابن حبان
كتاب التاريخ— کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل
باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر البيان بأن هذه اللفظة مثل بيضة النعامة وهم فيه إسرائيل إنما هو مثل بيضة الحمامة- باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر بیان کہ یہ لفظ "شترمرغ کا انڈا" سے متعلق اسرائیلیات میں وہم ہے، بلکہ اس سے مراد "کبوتر کا انڈا" ہے
حدیث نمبر: 6298
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ : " نَظَرْتُ إِِلَى الْخَاتَمِ الَّذِي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : كَأَنَّهُ بَيْضَةُ حَمَامَةٍ " .سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے مہر نبوت کو دیکھا ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک پر موجود تھی۔ راوی کہتے ہیں: وہ کبوتر کے انڈے کی مانند تھی۔