صحیح ابن حبان
كتاب التاريخ— کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل
باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر البيان بأن الشعرات التي وصفناها لم تكن في لحية المصطفى صلى الله عليه وسلم دون غيرها من بدنه- باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر بیان کہ ہمارے بیان کردہ بال مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی میں نہیں تھے بلکہ جسم کے دیگر حصوں میں تھے
حدیث نمبر: 6296
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ الضُّبَعِيُّ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَمْ يَكُنْ يَخْضِبُ ، إِِنَّمَا كَانَ شَمَطٌ عِنْدَ الْعَنْفَقَةِ يَسِيرًا ، وَفِي الرَّأْسِ يَسِيرًا ، وَفِي الصُّدْغَيْنِ يَسِيرًا " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خضاب نہیں لگاتے تھے۔ آپ کے منہ اور ٹھوڑی کے درمیان میں تھوڑے سے بال سفید تھے۔ سر میں تھوڑے سے بال سفید تھے اور کنپٹیوں پر تھوڑے سے بال سفید تھے۔