صحیح ابن حبان
كتاب التاريخ— کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل
فصل في هجرته صلى الله عليه وسلم إلى المدينة وكيفية أحواله فيها - ذكر ما خاطب الصديق المصطفى صلى الله عليه وسلم وهما في الغار- باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ کی طرف ہجرت اور وہاں کے حالات کے بیان میں ایک فصل - ذکر کہ صدیق نے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے غار میں کیا کہا
حدیث نمبر: 6278
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُمْ ، قَالَ : قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِي الْغَارِ لَوْ أَرَادَ أَحَدُهُمْ أَنْ يَنْظُرَ إِِلَى قَدَمَيْهِ لأَبْصَرَنَا تَحْتَ قَدَمِهِ ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا ظَنُّكَ بِاثْنَيْنِ اللَّهُ ثَالِثُهُمَا ؟ " .سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو بتایا ہم جب غار میں موجود تھے، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی اگر ان میں سے کوئی ایک شخص اپنے پاؤں کی طرف دیکھ لے تو وہ اپنے پاؤں کے نیچے ہمیں دیکھ لے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسے دو آدمیوں کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے۔ جن کے ساتھ تیسرا اللہ تعالیٰ ہو۔