صحیح ابن حبان
كتاب التاريخ— کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل
باب بدء الخلق - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن أبا طالب كان مسلما- باب: مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ ابو طالب مسلمان تھے
حدیث نمبر: 6270
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ سُرَيْجٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنَ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لأَبِي طَالِبٍ حِينَ حَضَرَهُ الْمَوْتُ : " قُلْ لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ أَشْفَعْ لَكَ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " ، قَالَ : يَا ابْنَ أَخِي ، لَوْلا أَنْ تُعَيِّرَنِيَ قُرَيْشٌ لأَقْرَرْتُ عَيْنَيْكَ بِهَا ، فَنَزَلَتْ : إِنَّكَ لا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ سورة القصص آية 56 .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب جناب ابوطالب کی موت کا وقت قریب آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا آپ لا الہ الا اللہ پڑھ لیجئے میں اس کی وجہ سے قیامت کے دن آپ کے حق میں شفاعت کروں گا، تو جناب ابوطالب نے فرمایا: اے میرے بھتیجے اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ قریش مجھے عار دلائیں گے تو میں اس کلمے کے ذریعے تمہاری آنکھوں کو ٹھنڈا کر دیتا۔ (راوی کہتے ہیں:) اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ” بے شک تم اسے ہدایت نہیں دیتے جسے تم پسند کرتے ہو۔ “