صحیح ابن حبان
كتاب التاريخ— کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل
باب بدء الخلق - ذكر الأمة التي فقدت في بني إسرائيل التي لا يدرى ما فعلت- باب: مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر اس امت کا جو بنی اسرائیل میں گم ہوئی اور معلوم نہیں کہ اس نے کیا کیا
حدیث نمبر: 6258
أَخْبَرَنَا شَبَابُ بْنُ صَالِحٍ بِوَاسِطٍ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِِسْرَائِيلَ فُقِدَتْ لا يُدْرَى مَا فَعَلَتْ ، وَلا أُرَاهَا إِِلا الْفَأْرَ ، أَلا تَرَاهَا إِِذَا وَجَدْتَ أَلْبَانَ الإِِبِلِ ، لَمْ تَشْرَبْهُ ، وَإِِذَا وَجَدْتَ أَلْبَانَ الْغَنَمِ ، شَرِبَتْهُ ؟ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” بنی اسرائیل کا ایک گروہ گم ہو گیا یہ پتہ نہیں چلا کہ ان کا کیا بنا، میرا یہ خیال ہے یہ چوہے بن گئے تھے کیا تم نے اسے دیکھا نہیں ہے کہ جب وہ اوٹنی کا دودھ پاتا ہے، تو اسے نہیں پیتا اور جب بکری کا دودھ پاتا ہے تو اسے پی لیتا ہے۔ “