صحیح ابن حبان
كتاب التاريخ— کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل
باب بدء الخلق - ذكر البيان بأنه ما صدق من الأنبياء أحد ما صدق المصطفى صلى الله عليه وسلم- باب: مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر بیان کہ انبیاء میں سے کسی نے وہ صداقت نہ دکھائی جو مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے دکھائی
حدیث نمبر: 6243
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا صُدِّقَ نَبِيٌّ مَا صُدِّقْتُ ، إِِنَّ مِنَ الأَنْبِيَاءِ مَنْ لَمْ يُصَدِّقْهُ مِنْ أُمَّتِهِ إِِلا رَجُلٌ وَاحِدٌ " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” کسی بھی نبی کی اتنی تصدیق نہیں کی گئی جتنی میری تصدیق کی گئی۔ کچھ انبیاء تو ایسے تھے کہ ان کی اُمت میں سے صرف ایک شخص نے ان کی تصدیق کی۔ “