صحیح ابن حبان
كتاب التاريخ— کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل
باب بدء الخلق - ذكر البيان بأن الحكم الحقيقي بما للعبد عند الله لا ما يعرف الناس بعضهم من بعض- باب: مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر بیان کہ اللہ کے ہاں بندے کا اصلی حکم وہی ہے جو اس کے پاس ہے، نہ کہ جو لوگ ایک دوسرے سے جانتے ہیں
حدیث نمبر: 6175
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ابْنُ مَوْهِبٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " إِِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ ، وَإِِنَّهُ لِمَنْ أَهْلِ النَّارِ ، وَإِِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ ، وَإِِنَّهُ لِمَنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ " .سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” ایک شخص اہل جنت کے سے عمل کرتا ہے جو اس کے اور لوگوں کے درمیان معاملے کے حوالے سے ہوتے ہیں، حالانکہ وہ شخص جہنمی ہوتا ہے اور ایک شخص اپنے اور لوگوں کے درمیان معاملے کے حوالے سے اہل جہنم کا سا عمل کرتا ہے، حالانکہ وہ اہل جنت میں سے ہوتا ہے۔ “