صحیح ابن حبان
كتاب الكهانة والسحر— کتاب: کہانت و جادو کے احکام و مسائل
ذكر الإخبار عن نفي دخول الجنة للمؤمن بالسحر- باب: - ذکر خبر کہ سحر پر ایمان لانے والا جنت میں داخل نہیں ہوتا
حدیث نمبر: 6137
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ ، قَالَ : قَرَأْتُ عَلَى الْفُضَيْلِ ، عَنْ أَبِي حَرِيزٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مُدْمِنُ خَمْرٍ ، وَلا مُؤْمِنٌ بِسِحْرٍ ، وَلا قَاطِعٌ " ، هُوَ الْفُضَيْلُ بْنُ مَيْسَرَةَ .سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” باقاعدگی سے شراب پینے والا شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا اور نہ ہی جادو پر ایمان رکھنے والا، رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنے والا شخص (جنت میں داخل ہوں گے) “ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) راوی کا نام فضیل بن میسرہ ہے۔