صحیح ابن حبان
كتاب الطب— کتاب: علاج و معالجہ کے احکام و مسائل
ذكر وصف الشيئين اللذين لا دواء لهما- باب: - ذکر وصف کہ دو چیزیں ایسی ہیں جن کا کوئی علاج نہیں
حدیث نمبر: 6064
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، وَسُفْيَانَ هُوَ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَدَاوَوْا ، فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يُنْزِلْ دَاءً إِلا وَقَدْ أَنْزَلَ لَهُ شِفَاءً ، إِلا السَّامَ وَالْهَرَمَ " .سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” تم لوگ دوا استعمال کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جو بھی بیماری نازل کی ہے اس کی شفاء بھی نازل کی ہے، البتہ موت اور بڑھاپے کا معاملہ مختلف ہے۔ “