صحیح ابن حبان
كتاب الطب— کتاب: علاج و معالجہ کے احکام و مسائل
ذكر الإخبار بأن العلة التي خلقها الله جل وعلا إذا عولجت بدواء غير دوائها لم تبرأ حتى تعالج به- باب: - ذکر خبر کہ اللہ جل وعلا نے جو بیماری بنائی اگر اس کا علاج اس کے علاوہ دوائی سے کیا جائے تو وہ ٹھیک نہیں ہوتی جب تک اس کے علاج سے نہ کی جائے
حدیث نمبر: 6063
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاءً ، فَإِذَا أُصِيبَ دَوَاءُ الدَّاءِ بَرَأَ بِإِذْنِ اللَّهِ " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” بے شک ہر بیماری کی دوا ہے، جب بیماری کی صحیح دوا مل جائے، تو (بیمار) اللہ کے حکم کے تحت تندرست ہو جاتا ہے۔ “