صحیح ابن حبان
كتاب الرؤيا— کتاب: خواب کے احکام و مسائل
ذكر الأمر بالاستعاذة بالله جل وعلا من الشيطان لمن رأى في منامه ما يكره- باب: - ذکر حکم کہ جو خواب میں ناپسندیدہ چیز دیکھے وہ اللہ جل وعلا سے شیطان سے پناہ مانگے
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ بِالْبَصْرَةِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : كُنْتُ أَرَى الرُّؤْيَا ، فَتُمْرِضُنِي حَتَّى سَمِعْتُ أَبَا قَتَادَةَ ، يَقُولُ : كُنْتُ أَرَى الرُّؤْيَا ، فَتُمْرِضُنِي حَتَّى سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ مِنَ اللَّهِ ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يُحِبُّ فَلْيَقُصَّهُ عَلَى مَنْ يُحِبُّ ، وَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَهُ ، فَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا ، وَلْيَتْفُلْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلاثًا " .ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: بعض اوقات میں ایسے خواب دیکھتا تھا جو مجھے بیمار کر دیتے تھے، یہاں تک کہ میں نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ میں ایسے خواب دیکھا کرتا تھا جو مجھے بیمار کر دیتے تھے، یہاں تک کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا۔ ” اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے، جب کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جسے وہ پسند کرے، تو اسے وہ خواب اس شخص کے سامنے بیان کرنا چاہئے وہ اس کا پسندیدہ ہو اور جب کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جو اسے پسند نہ آئے اسے اس خواب کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنی چاہئے اور اپنی بائیں طرف تین مرتبہ تھوک دینا چاہئے۔ “