صحیح ابن حبان
كتاب الرؤيا— کتاب: خواب کے احکام و مسائل
ذكر السبب الذي من أجله أطلق رؤية الحق على من رأى المصطفى صلى الله عليه وسلم في منامه- باب: - ذکر وجہ جس کی بنا پر مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے والے پر سچی رؤیا کا اطلاق ہوتا ہے
حدیث نمبر: 6052
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ ، فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ ، إِنَّ الشَّيْطَانَ لا يَتَشَبَّهُ بِي " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جس نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے حق دیکھا (یعنی مجھے ہی خواب میں دیکھا) کیونکہ شیطان میری شکل اختیار نہیں کر سکتا۔ “