صحیح ابن حبان
كتاب الفرائض— کتاب: فرائض (وراثت) کے احکام و مسائل
ذكر البيان بأن الأخوات مع البنات يكن عصبة- باب: - ذکر بیان کہ بہنیں بیٹیوں کے ساتھ عصبہ ہوتی ہیں
حدیث نمبر: 6034
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ بِتُسْتَرَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ابْنَةٍ ، وَابْنَةِ ابْنٍ ، وَأُخْتٍ ، قَالَ : " لِلابْنَةِ النِّصْفُ ، وَلابْنَةِ الابْنِ السُّدُسُ ، وَمَا بَقِيَ فَلِلأُخْتِ " .سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: جب (میت کو ورثاء میں) ایک بیٹی ایک پوتی اور ایک بہن ہو تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے: بیٹی کو نصف ملے گا، پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا، جو باقی بچے گا وہ بہن کو ملے گا۔