صحیح ابن حبان
كتاب الوصية— کتاب: وصیت کے احکام و مسائل
ذكر البيان بأن هذا العدد المذكور في خبر نافع لم يرد به النفي عما وراءه- باب: - ذکر بیان کہ نافع کی خبر میں ذکر کردہ تعداد سے اس سے آگے کی نفی مراد نہیں تھی
حدیث نمبر: 6025
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أن رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَا حَقُّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ تَمُرُّ عَلَيْهِ ثَلاثُ لَيَالٍ إِلا وَوَصِيَّتُهُ عِنْدَهُ " .سالم اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” کسی مسلمان شخص کو اس بات کا حق حاصل نہیں ہے کہ اس پر تین دن گزر جائیں (اور اس نے وصیت نہ لکھی ہو) اس کی وصیت اس کے پاس ہونی چاہئے۔ “