صحیح ابن حبان
كتاب الجنايات— کتاب: جرائم (جنايات) کے احکام و مسائل
باب الجنايات - ذكر العلة التي من أجلها نهي عن قتل المسلمين- باب: جرائم (گناہوں اور ظلم و تعدّی) کا بیان - ذکر وجہ جس کی بنا پر مسلمانوں کے قتل سے منع کیا گیا
حدیث نمبر: 5985
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الصُّنَابِحِ ، عن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنِّي فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ ، وَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الأُمَمَ ، فَلا تَقْتَتِلُنَّ بَعْدِي " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : الصُّنَابِحِ مِنَ الصَّحَابَةِ ، وَالصُّنَابِحِيُّ مِنَ التَّابِعِينَ .سیدنا صنابع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” میں حوض (کوثر) پر تمہارا پیش رو ہوں گا اور میں دوسری امتوں کے سامنے تمہاری کثرت پر فخر کروں گا، تو تم، لوگ میرے بعد ایک دوسرے کو قتل نہ کرنا (یا آپس میں جھگڑا نہ کرنا) “ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدنا صنابح رضی اللہ عنہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ہیں اور صنابحی تابعین میں سے ہیں۔