صحیح ابن حبان
كتاب الجنايات— کتاب: جرائم (جنايات) کے احکام و مسائل
باب الجنايات - ذكر إيجاب دخول النار للقاتل أخاه المسلم متعمدا- باب: جرائم (گناہوں اور ظلم و تعدّی) کا بیان - ذکر کہ اپنے مسلمان بھائی کو قصداً قتل کرنے والے کے لیے جہنم میں داخلہ واجب ہے
حدیث نمبر: 5980
أَخْبَرَنَا الْقَطَّانُ بِالرَّقَّةِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ دِهْقَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زَكَرِيَّا ، قَالَ : سَمِعْتُ أُمَّ الدَّرْدَاءِ ، تَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " كُلُّ ذَنْبٍ عَسَى اللَّهُ أَنْ يَغْفِرَهُ ، إِلا مَنْ مَاتَ مُشْرِكًا ، أَوْ مَنْ قَتَلَ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا " .سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” ہر گناہ کے بارے میں (یہ امید کی جا سکتی ہے) کہ اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دے گا ماسوائے اس شخص کے جو مشرک ہونے کے عالم میں فوت ہو یا جس نے کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کیا ہو۔ “