صحیح ابن حبان
كتاب الجنايات— کتاب: جرائم (جنايات) کے احکام و مسائل
باب الجنايات - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن هذا الخبر لم يسمعه الأعمش عن عبد الله بن مرة- باب: جرائم (گناہوں اور ظلم و تعدّی) کا بیان - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یہ خبر اعمش نے عبد اللہ بن مرة سے نہیں سنی
حدیث نمبر: 5977
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُرَّةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " لا يَحِلُّ دَمُ مُسْلِمٍ إِلا بِإِحْدَى ثَلاثٍ : النَّفْسُ بِالنَّفْسِ ، وَالثَّيِّبُ الزَّانِي ، وَالتَّارِكُ لِدِينِهِ الْمُفَارِقُ لِلْجَمَاعَةِ " .سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” کسی بھی مسلمان کا خون تین میں سے کسی ایک صورت میں جائز ہے جان کے بدلے میں جان، شادی شدہ زانی اور اپنے دین کو ترک کر کے (مسلمانوں کی) جماعت سے علیحدہ ہونے والا شخص۔ “