صحیح ابن حبان
كتاب الرهن— کتاب: گروی رکھنے کے احکام و مسائل
باب ما جاء في الفتن - ذكر البعض الآخر من العلة التي من أجلها زجر عن هذا الفعل- باب: فتنوں کے بارے میں وارد احادیث کا بیان - ذکر باقی وجہ جس کی بنا پر اس فعل سے منع کیا گیا
حدیث نمبر: 5948
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يُشِيرُ أَحَدُكُمْ إِلَى أَخِيهِ بِالسِّلاحِ ، فَإِنَّهُ لا يَدْرِي لَعَلَّ الشَّيْطَانَ يَنْزِعُ مِنْ يَدِهِ ، فَيَقَعُ فِيمَنْ يُنَاوَلُ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” کوئی شخص اپنے بھائی کی طرف ہتھیار کے ذریعے اشارہ نہ کرے کیونکہ وہ یہ بات نہیں جانتا شاید شیطان اس کے ہاتھ سے اسے گرا دے اور وہ ہتھیار دوسرے شخص کو لگ جائے۔ “