صحیح ابن حبان
كتاب الذبائح— کتاب: ذبیحہ کے احکام و مسائل
ذكر الإخبار عن جواز أكل الذبيح بغير حديد- باب: - ذکر خبر کہ لوہے کے بغیر ذبح کی گئی چیز کھانا جائز ہے
حدیث نمبر: 5887
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَفْوَانَ الأَنْصَارِيِّ " أَنَّهُ صَادَ أَرْنَبَيْنِ ، فَذَبَحَهُمَا بِمَرْوَةٍ ، فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُ بِأَكْلِهِمَا " .سیدنا محمد بن صفوان انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے دو خرگوشوں کا شکار کیا انہوں نے پتھر کے ذریعے انہیں ذبح کر لیا پھر انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان دونوں کو کھانے کی اجازت دی۔