صحیح ابن حبان
كتاب الإسراء— کتاب: معراج کے احکام و مسائل
ذكر الإخبار عن رؤية المصطفى صلى الله عليه وسلم ربه جل وعلا- باب: - اس خبر کا ذکر کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے رب جل و علا کا دیدار فرمایا۔
حدیث نمبر: 57
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْمُعَدَّلُ بِوَاسِطَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " قَدْ رَأَى مُحَمَّدٌ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَبَّهُ " قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : مَعْنَى قَوْلِ ابْنِ عَبَّاسٍ : قَدْ رَأَى مُحَمَّدٌ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَبَّهُ ، أَرَادَ بِهِ بِقَلْبِهِ فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي لَمْ يَصْعَدْهُ أَحَدٌ مِنَ الْبَشَرِ ارْتِفَاعًا فِي الشَّرَفِ .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کو دیکھا ہے۔
امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے یہ الفاظ: ” سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کو دیکھا ہے ۔“ اس سے مراد یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قلب کے ذریعے پروردگار کو ایسے مقام پر دیکھا جہاں تک کسی بشر کی رسائی نہیں ہو سکتی، کیونکہ وہ مقام و مرتبہ بہت بلند ہے۔