صحیح ابن حبان
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات کے احکام و مسائل
فصل في الأشربة - ذكر وصف الخمر التي كانت الأنصار تشربها قبل تحريم الله جل وعلا إياها على المسلمين- باب: پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ وصف کہ انصار کس قسم کی شراب پیتے تھے قبل از تحریم
حدیث نمبر: 5362
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : " كُنْتُ قَائِمًا عَلَى الْحَيِّ عُمُومَتِي أَسْقِيهِمْ مِنْ فَضِيخٍ لَهُمْ ، وَكُنْتُ أَصْغَرَهُمْ سِنًّا ، فَجَاءَ رَجُلٌ ، فَقَالَ : إِنَّهَا قَدْ حُرِّمَتِ الْخَمْرُ ، قَالُوا : يَا أَنَسُ اكْفَأْهَا ، قَالَ : فَكَفَأْتُهَا " ، قَالَ سُلَيْمَانُ : فَقُلْتُ : مَا كَانَتْ ؟ قَالَ : بُسْرًا وَرُطَبًا ، قَالَ : وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَنَسٍ : كَانَتْ خَمْرَهُمْ يَوْمَئِذٍ .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے چچاؤں کو فضیخ پلا رہا تھا کیونکہ میں عمر میں ان میں سب سے کم سن تھا۔ اسی دوران ایک شخص آیا اور بولا: شراب کو حرام قرار دے دیا گیا ہے تو انہوں نے کہا: اے انس! اسے گرا دو تو میں نے اسے گرا دیا۔ سلیمان نامی راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا وہ شراب کسی چیز کی بنائی جاتی تھی۔ سیدنا انس نے جواب دیا: خشک اور تازہ کھجوروں کی۔
راوی بیان کرتے ہیں: ابوبکر بن انس نے یہ بات بیان کی ان دنوں شراب اسی چیز سے بنائی جاتی تھی۔