صحیح ابن حبان
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات کے احکام و مسائل
باب آداب الشرب - ذكر الزجر عن الشرب في أواني الذهب والفضة لمن يأمل الشرب منهما في الجنان- باب: پینے کے آداب کا بیان - یہ منع کہ سونے اور چاندی کے برتن سے نہ پیا جائے اگر امید ہو کہ جنت میں بھی پیا جائے گا
حدیث نمبر: 5340
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سُلَيْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبِ ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : " نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ سَبْعٍ : عَنْ خَوَاتِيمِ الذَّهَبِ ، وَعَنِ الْمَيَاثِرِ ، وَالْقِسِّيِّ ، وَعَنْ لُبْسِ الدِّيبَاجِ ، وَالْحَرِيرِ ، وَالإِسْتَبْرَقِ ، وَعَنِ الشُّرْبِ فِي الْفِضَّةِ " .معاویہ بن سوید بن مقرن بیان کرتے ہیں: میں سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے انہیں یہ بیان کرتے ہوئے سنا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سات چیزوں سے منع کیا ہے سونے کی انگوٹھیوں میاثر اور قسی (مخصوص قسم کے ریشمی کپڑے پر بیٹھنے) دیباج، حریر اور استبرق (مخصوص قسم کے ریشمی کپڑے) پہننے اور چاندی کے برتن میں پینے سے منع کیا ہے۔