صحیح ابن حبان
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات کے احکام و مسائل
باب آداب الشرب - ذكر البيان بأن هذا الفعل لم يكن منه صلى الله عليه وسلم مرة واحدة فقط- باب: پینے کے آداب کا بیان - یہ بیان کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ عمل ایک مرتبہ ہی نہیں کیا
حدیث نمبر: 5320
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِزَمْزَمَ ، فَاسْتَسْقَى ، فَأَتَيْتُهُ بِالدَّلْوِ ، فَشَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم زم زم کے پاس سے گزرے آپ نے پانی مانگا میں ڈول میں پانی لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے کھڑے ہو کر اسے پی لیا۔