صحیح ابن حبان
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات کے احکام و مسائل
باب آداب الشرب - ذكر إباحة شرب الماء إذا كان قائما- باب: پینے کے آداب کا بیان - یہ اجازت کہ پانی کھڑے ہو کر پیا جائے
حدیث نمبر: 5318
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ جَدَّةٍ لَهُ يُقَالُ لَهَا كَبْشَةُ ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا ، فَشَرِبَ مِنْ فَمِ قِرْبَةٍ وَهُوَ قَائِمٌ ، فَقَامَتْ إِلَيْهِ فَقَطَعَتْهُ ، فَأَمْسَكَتْهُ " .سیدہ کبشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے تو آپ نے مشکیزے کے منہ سے منہ لگا کر کھڑے ہو کر پانی پیا پھر وہ خاتون اٹھ کر اس مشکیزے کے پاس گئیں۔ اس نے اس کے کنارے کو کاٹ کر اپنے پاس محفوظ کر لیا۔