صحیح ابن حبان
كتاب الدعوى— کتاب: دعویٰ کے احکام و مسائل
باب الاستحلاف - ذكر البيان بأن من فعل هذا الفعل ليذهب به مال أخيه يلقى ربه يوم القيامة وهو أجذم- باب: قسم دلوانے کا بیان - اس وضاحت کا بیان کہ جو شخص یہ فعل اپنے بھائی کا مال ہتھیانے کے لیے کرے، وہ قیامت کے دن اپنے رب سے اس حال میں ملے گا کہ اس کا ہاتھ کٹا ہوا ہوگا۔
حدیث نمبر: 5088
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ كُرْدُوسٍ التَّغْلِبِيِّ عَنِ الأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينِ صَبْرٍ لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ وَهُوَ فِيهَا فَاجِرٌ لَقِيَ اللَّهَ أَجْذَمَ " .سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” جو شخص جھوٹی قسم اٹھا کر اس کے ذریعے مسلمان کا مال ہڑپ کرنا چاہتا ہے اور وہ شخص اس قسم میں جھوٹا ہو تو جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا تو وہ جذام کا شکار ہو گا۔ “