صحیح ابن حبان
كتاب الحجر— کتاب: مالی پابندی کے احکام و مسائل
باب الحوالة - ذكر الأمر بالاتباع لمن أحيل على مليء ماله- باب: حوالہ کا بیان - جب قرض کسی صاحبِ حیثیت شخص پر منتقل کیا جائے تو قبول کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 5053
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ ، وَإِذَا أُتْبِعَ أَحَدُكُمْ عَلَى مَلِيءٍ فَلْيَتْبَعْ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” خوشحال شخص کا (ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے اور جب کسی کو وصولی کے لئے کسی دوسرے کے سپرد کیا جائے تو اسے اس (دوسرے شخص) کے پیچھے جانا چاہئے۔ “