صحیح ابن حبان
كتاب النذور— کتاب: نذروں کے احکام و مسائل
ذكر الزجر عن أن يفي المرء بنذر المعصية وما لم يكن مالكا له في وقت نذره- باب: - ذکر اس ممانعت کا کہ انسان ایسی نذر پوری نہ کرے جو نافرمانی پر مبنی ہو یا جس کا وہ نذر کے وقت مالک نہ ہو
حدیث نمبر: 4391
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ ، وَلا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَا لا يَمْلِكُ الْعَبْدُ ، أَوِ ابْنُ آدَمَ " .سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” گناہ کے بارے میں نذر کو پورا نہیں کیا جائے گا اور ایسی چیز کے بارے میں نذر کو پورا نہیں کیا جائے گا، جس کا بندہ مالک نہ ہو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جس کا ابن آدم مالک نہ ہو۔ “