صحیح ابن حبان
كتاب العتق— کتاب: غلام آزاد کرنے کے احکام و مسائل
باب صحبة المماليك- باب: مملوکوں کے ساتھ حسن سلوک کا بیان -
حدیث نمبر: 4313
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ هُوَ ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِ ، عَنْ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لِلْمَمْلُوكِ طَعَامُهُ وَكِسْوَتُهُ ، وَلا يُكَلَّفُ إِِلا مَا يُطِيقُ ، فَإِِنْ كَلَّفْتُمُوهُمْ فَأَعِينُوهُمْ ، وَلا تُعَذِّبُوا عِبَادَ اللَّهِ خَلْقًا أَمْثَالَكُمْ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” غلام کو خوراک اور کپڑا دیا جائے گا اور اسے اسی بات کا پابند کیا جائے گا، جس کی اس میں طاقت ہو اگر تم اسے کسی کام کا پابند کرتے ہو تو خود بھی ان کی مدد کرو اور اللہ کے بندوں کو عذاب نہ دو کیونکہ وہ بھی تمہاری طرح مخلوق ہیں۔ “