صحیح ابن حبان
كتاب العتق— کتاب: غلام آزاد کرنے کے احکام و مسائل
عتق العبد المتزوج قبل زوجته- باب: شادی شدہ غلام کو اس کی بیوی سے پہلے آزاد کرنے کا بیان -
حدیث نمبر: 4311
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الشَّرْقِيِّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهُ كَانَ لَهَا غُلامٌ وَجَارِيَةٌ زَوْجٌ ، فَأَرَادَتْ أَنْ تَعْتِقَهُمَا ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِِنْ أَعْتَقْتِيهِمَا ، فَابْدَئِي بِالْغُلامِ قَبْلَ الْجَارِيَةِ " .سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان کا ایک غلام اور ایک کنیز تھے جو شادی شدہ تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ان دونوں کو آزاد کرنے کا ارادہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اگر تم ان دونوں کو آزاد کرنا چاہتی ہو تو کنیز سے پہلے غلام کو آزاد کرنا۔