صحیح ابن حبان
كتاب العتق— کتاب: غلام آزاد کرنے کے احکام و مسائل
ذكر البيان بأن هذا الفضل إنما يكون إذا كانت الرقبة مؤمنة- باب: - یہ فضیلت اسی وقت ہوتی ہے جب آزاد کیا جانے والا غلام مؤمن ہو
حدیث نمبر: 4308
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ صَالِحَ بْنَ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّ نَابِلا صَاحِبَ الْعَبَاءِ حَدَّثَهُ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً ، أَعْتَقَ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص ایک مومن گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے ہر ایک عضو کے عوض میں (آزاد کرنے والے) کے ہر عضو کو جہنم سے آزاد کر دیتا ہے۔ “