صحیح ابن حبان
كتاب الرضاع— کتاب: رضاعت کے احکام و مسائل
باب النفقة - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن إسناد هذا الخبر منقطع ليس بمتصل- باب: نفقہ کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ اس خبر کا اسناد منقطع ہے، متصل نہیں
حدیث نمبر: 4260
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِِبْرَاهِيمَ بن يزيد بن قيس ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَطْيَبُ مَا أَكَلَ الرَّجُلُ مِنْ كَسْبِهِ ، وَإِِنَّ وَلَدَهُ مِنْ كَسْبِهِ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں سب سے پاکیزہ چیز وہ ہے جو آدمی اپنی کمائی میں سے کھاتا ہے اور آدمی کی اولاد اس کی کمائی کا حصہ ہے۔