صحیح ابن حبان
كتاب الرضاع— کتاب: رضاعت کے احکام و مسائل
باب النفقة - ذكر الخبر الدال على أن نفقة المرء على عياله أفضل من نفقته على أقربائه- باب: نفقہ کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ آدمی کی اپنے اہل و عیال پر نفقہ اس کے قریبی رشتہ داروں پر نفقہ سے افضل ہے
حدیث نمبر: 4243
أَخْبَرَنَا ابْنُ الْجُنَيْدِ بِبُسْتَ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى ، وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” سب سے بہتر صدقہ وہ ہے جو خوشحالی کے عالم میں دیا جائے (یعنی جسے کرنے کے بعد بھی آدمی خوشحال رہے) اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اور تم (خرچ کرتے ہوئے) ان سے آغاز کرو جو تمہارے زیر کفالت ہیں۔ “