صحیح ابن حبان
كتاب الرضاع— کتاب: رضاعت کے احکام و مسائل
باب النفقة - ذكر وصف قوله صلى الله عليه وسلم أن يضيع من يقوت- باب: نفقہ کا بیان - نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کی صفت کا ذکر کہ وہ اسے ضائع کرے جس کا وہ قوت دیتا ہے
حدیث نمبر: 4241
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الرَّازِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبْجَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، قَالَ : كُنَّا جُلُوسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو إِِذْ جَاءَهُ قَهْرَمَانٌ لَهُ فَدَخَلَ ، فَقَالَ : أَعْطَيْتَ الرَّقِيقَ قُوتَهُمْ ؟ قَالَ : لا . قَالَ : فَانْطَلِقْ فَأَعْطِهِمْ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَفَى بِالْمَرْءِ إِِثْمًا أَنْ يَحْبِسَ عَمَّا يَمْلِكُ قُوتَهُمْ " .خیثمہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران ان کا منشی ان کے پاس آیا تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا تم نے غلاموں کو ان کی خوراک دے دی ہے اس نے جواب دیا: جی نہیں تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم جاؤ اور وہ انہیں ادا کر دو، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: آدمی کے گنہگار ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے وہ ان لوگوں کو ادائیگی نہ کرے جن کی خوراک اس کے ذمے ہو۔