صحیح ابن حبان
كتاب الرضاع— کتاب: رضاعت کے احکام و مسائل
ذكر قدر الرضاع الذي يحرم من أرضع في السنتين الرضاع المعلوم- باب: - اس رضاعت کی مقدار کا ذکر جو دو سال کی معلوم رضاعت میں حرام کرتی ہے
حدیث نمبر: 4222
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : " كَانَ فِيمَا أُنْزِلَ مِنَ الْقُرْآنِ عَشْرُ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ يُحَرِّمْنَ ، ثُمَّ نُسِخْنَ بِخَمْسٍ مَعْلُومَاتٍ ، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُنَّ مِمَّا نَقْرَأُ مِنَ الْقُرْآنِ " .ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: قرآن میں یہ حکم نازل ہوا کہ دس متعین مرتبہ دودھ پینے سے حرمت ثابت ہوتی ہے پھر یہ حکم منسوخ ہو کر پانچ متعین مرتبہ میں تبدیل ہو گیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو یہ آیات ان چیزوں میں شامل تھیں جنہیں ہم قرآن میں پڑھا کرتے۔