صحیح ابن حبان
كتاب الرضاع— کتاب: رضاعت کے احکام و مسائل
ذكر قدر الرضاع الذي يحرم من أرضع في السنتين الرضاع المعلوم- باب: - اس رضاعت کی مقدار کا ذکر جو دو سال کی معلوم رضاعت میں حرام کرتی ہے
حدیث نمبر: 4221
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " نَزَلَ الْقُرْآنُ بِعَشْرِ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ يُحَرِّمْنَ ، ثُمَّ نُسِخْنَ بِخَمْسِ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ ، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُنَّ مِمَّا نَقْرَأُ مِنَ الْقُرْآنِ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: قرآن میں یہ حکم نازل ہوا تھا کہ دس متعین مرتبہ میں دودھ پینے سے حرمت ثابت ہوتی ہے پھر یہ حکم منسوخ ہو کر پانچ متعین مرتبہ میں تبدیل ہو گیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو یہ حکم قرآن کی ان آیات میں شامل تھا جن کی ہم تلاوت کرتے تھے۔