صحیح ابن حبان
تتمة كتاب الصلاة— کتاب: نماز کی تکمیل کے احکام و مسائل
باب الصلاة في الكعبة - ذكر نفي ابن عباس صلاة المصطفى صلى الله عليه وسلم في الكعبة باب: کعبہ کے اندر نماز پڑھنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ ابن عباس نے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی کعبہ میں نماز کی نفی کی
حدیث نمبر: 3207
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَطَاءٌ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " دَخَلَ الْكَعْبَةَ وَفِيهَا سِتُّ سَوَارٍ ، فَقَامَ عِنْدَ كُلِّ سَارِيَةٍ وَدَعَا وَلَمْ يُصَلِّ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے اس میں چھ ستون تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر ستون کے پاس کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا مانگی وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا نہیں کی۔