صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في الشهيد - ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم لم يرد بهذا العدد نفيا عما وراءه باب: شہید کے بیان میں فصل - اس بات کا بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس تعداد سے اس سے زیادہ کی نفی نہیں کی
حدیث نمبر: 3188
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " الشَّهِيدُ خَمْسَةٌ : الْمَبْطُونُ ، وَالْمَطْعُونُ ، وَالْغَرِقُ ، وَصَاحِبُ الْهَدْمِ ، وَالشَّهِيدُ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” شہید پانچ قسم کے ہیں پیٹ کی بیماری سے مرنے والا، طاعون کی بیماری سے مرنے والا، ڈوب کر مرنے والا، ملبے کے نیچے آ کر مرنے والا اور اللہ کی راہ میں (جنگ کے دوران قتل) ہو کر شہید ہونے والا۔ “