صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في الشهيد - ذكر الأمر برد الشهداء إلى مصارعهم إذا أخرجوا عنها باب: شہید کے بیان میں فصل - اس حکم کا ذکر کہ شہداء کو ان کے مقام شہادت پر واپس کیا جائے اگر انہیں وہاں سے ہٹایا گیا ہو
حدیث نمبر: 3183
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ نُبَيْحٍ الْعَنَزِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ قَالَ : فِي قَتْلَى أُحُدٍ حَمَلُوا قَتْلاهُمْ ، فَنَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنْ رُدُّوا الْقَتْلَى إِلَى مَصَارِعِهِمْ " .سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما احد کے مقتولین کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: کچھ لوگوں نے اپنے مقتولین کو وہاں سے منتقل کر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اعلان کرنے والے نے یہ اعلان کیا۔ مقتولین کو ان کی قتل گاہ کی طرف واپس لے آئیں۔