صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في النياحة ونحوها - ذكر الخبر الدال على أن من صرح بما لا يرضي الله عند مصيبة يمتحن بها لا يكون له عليها أجر باب: نوحہ اور اس جیسی دیگر باتوں کے بیان میں فصل - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ جو شخص مصیبت کے وقت ایسی بات کہے جو اللہ کو پسند نہ ہو اسے اس پر کوئی اجر نہیں ملتا
حدیث نمبر: 3160
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : لَمَّا تُوُفِّيَ ابْنُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، صَاحَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيْسَ هَذَا مِنَّا ، لَيْسَ لِصَارِخٍ حَظٌّ ، الْقَلْبُ يَحْزَنُ ، وَالْعَيْنُ تَدْمَعُ ، وَلا نَقُولُ مَا يُغْضِبُ الرَّبَّ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحب زادے کا وصال ہوا، تو سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بلند آواز میں چیخے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ہم میں سے نہیں ہے چیخنے والے کا کوئی حصہ نہیں ہے دل غمگین ہوتا ہے آنکھ آنسو بہاتی ہے اور ہم ایسی کوئی بات نہیں کہتے جو پروردگار کو غضب ناک کر دے۔