صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في النياحة ونحوها - ذكر الزجر عن أن تحلق المرأة أو تسلق أو تخرق عند مصيبة تمتحن بها باب: نوحہ اور اس جیسی دیگر باتوں کے بیان میں فصل - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ عورت مصیبت کے وقت بال مونڈے، کھال کھینچے یا کپڑے پھاڑے
حدیث نمبر: 3151
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ مُسْلِمٍ بِفَرْهَاذْجِرْدَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجُعْفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ خَالِدٍ الأَحْدَبِ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ ، قَالَ : لَمَّا حَضَرَ أَبُو مُوسَى ، صَاحُوا عَلَيْهِ ، فَقَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيْسَ مِنَّا مَنْ سَلَقَ ، وَلا خَرَقَ وَلا حَلَقَ " .صفوان بن محرز بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا آخری وقت قریب آیا اور لوگوں نے ان پر چیخ کر رونا شروع کیا، تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ” وہ ہم میں سے نہیں ہے، جو (مصیبت کے وقت) شیخ و پکار کرے اور جو (گریبان) کو پھاڑے اور جو سر منڈوائے۔ “