صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في النياحة ونحوها باب: نوحہ اور اس جیسی دیگر باتوں کے بیان میں فصل -
حدیث نمبر: 3141
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا رِبْعِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " ثَلاثٌ مِنْ عَمَلِ الْجَاهِلِيَّةِ لا يَتْرُكُهُنَّ أَهْلُ الإِسْلامِ : النِّيَاحَةُ ، وَالاسْتِسْقَاءُ بِالأَنْوَاءِ ، وَالتَّعَايُرُ " ، رِبْعِيٌّ هُوَ أَخُو إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُلَيَّةَ .سیدنا ابوہریره رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” تین کام زمانہ جاہلیت کا عمل ہیں جنہیں اہل اسلام نے ترک نہیں کیا نوحہ کرنا، ستاروں کی مدد سے بارش نازل ہونے کی توقع کرنا اور ایک دوسرے کو عار دلانا۔ “ ربعی، اسماعیل بن علیہ کا بھائی ہے۔