صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في أحوال الميت في قبره - ذكر البيان بأن خطاب هذا الخبر وقع على الكفار دون المسلمين باب: قبر میں میت کے احوال کے بیان میں فصل - اس بات کا بیان کہ اس خبر کا خطاب کافروں پر تھا، نہ کہ مسلمانوں پر
حدیث نمبر: 3134
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ بِخَبَرٍ غَرِيبٍ بِحَرَّانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صُبَيْحٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ الْمَيِّتَ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ " ، فَقُلْتُ لِمُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ مَنْ قَالَهُ ؟ قَالَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .محمد بن سیرین روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” زندہ شخص کے رونے کی وجہ سے میت کو عذاب دیا جاتا ہے۔ “ راوی کہتے ہیں: میں نے محمد بن سیرین سے دریافت کیا: یہ حدیث کس نے بیان کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کی ہے۔