صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في أحوال الميت في قبره - ذكر البيان بأن ضغطة القبر لا ينجو منها أحد من هذه الأمة نسأل الله حسن السلامة منها باب: قبر میں میت کے احوال کے بیان میں فصل - اس بات کا بیان کہ قبر کی دباو سے اس امت کا کوئی فرد نہیں بچتا، ہم اللہ سے اس سے اچھی سلامتی مانگتے ہیں
حدیث نمبر: 3112
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لِلْقَبْرِ ضَغْطَةٌ لَوْ نَجَا مِنْهَا أَحَدٌ ، لَنَجَا مِنْهَا سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: قبر (ہر مردے کو) بھینچتی ہے، اگر کسی کو اس سے نجات ملنا ہوتی، تو سعد بن معاذ کو اس سے نجات مل جاتی۔