صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في الدفن - ذكر ما يستحب للمرء عند شهود الجنازة أن لا يقعد حتى توضع باب: تدفین کا بیان - اس بات کا ذکر جو آدمی کے لیے مستحب ہے کہ جنازہ میں شریک ہونے پر وہ اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک وہ رکھ نہ دیا جائے
حدیث نمبر: 3105
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی جنازے کے ساتھ جاتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک تشریف فرما نہیں ہوتے تھے جب تک اسے لحد میں رکھ نہیں دیا جاتا تھا (جہاں ابومعاویہ نامی راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اسے دفن نہیں کر دیا جاتا تھا۔