صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في الصلاة على الجنازة - ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم نعى إلى الناس النجاشي في اليوم الذي توفي فيه باب: فصل: جنازے کی نماز کا بیان - اس بات کا بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاشی کی وفات کی خبر لوگوں کو اسی دن دی جس دن وہ فوت ہوا
حدیث نمبر: 3101
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وأبي سلمة ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، نَعَى النَّجَاشِيَّ يَوْمَ تُوُفِّيَ ، وَقَالَ : " اسْتَغْفِرُوا لأَخِيكُمْ " ، ثُمَّ خَرَجَ بِالنَّاسِ إِلَى الْمُصَلَّى ، فَصَفُّوا وَرَاءَهُ ، وَكَبَّرَ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاشی کے انتقال کی اطلاع اسی دن دے دی تھی جس دن اس کا انتقال ہوا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اپنے بھائی کے لیے دعائے مغفرت کرو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو لے کر عیدگاہ تشریف لے گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے صفیں بنوائیں اور چار تکبیریں کہیں۔