صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في الصلاة على الجنازة - ذكر ما يستحب للإمام ترك الصلاة على القاتل نفسه من ألم جراحة أصابته باب: فصل: جنازے کی نماز کا بیان - اس بات کا ذکر جو امام کے لیے مستحب ہے کہ وہ اس شخص پر نماز نہ پڑھے جو زخم کی تکلیف سے خودکشی کر لے
حدیث نمبر: 3095
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ قَالَ : حَدَّثَنَا خَلِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَغْدَادِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، أَنَّ رَجُلا كَانَتْ بِهِ جِرَاحَةٌ ، فَأَتَى قَرْنًا لَهُ ، فَأَخَذَ مِشْقَصًا ، فَذَبَحَ بِهِ نَفْسَهُ " فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص زخمی ہو گیا وہ اپنے ترکش کے پاس آیا اس نے ایک تیر کو لیا اور اس کے ذریعے خودکشی کر لی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا نہیں کی۔