صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في الصلاة على الجنازة - ذكر خبر ثان يدل على صحة ما ذكرناه باب: فصل: جنازے کی نماز کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو ہمارے بیان کردہ کی صحت کی دلیل ہے
حدیث نمبر: 3088
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي مَنْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَبْرٍ مَنْبُوذٍ فَصَفَّهُمْ خَلْفَهُ قُلْتُ : " مَنْ أَخْبَرَكَ ؟ " قَالَ : ابْنُ عَبَّاسٍ .امام شعبی بیان کرتے ہیں: مجھے اس شخصیت نے یہ بات بتائی ہے، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ قبر پر نماز جنازہ ادا کی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے ان لوگوں کی صفیں بنوائی تھیں۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: آپ کو کس نے یہ بتایا ہے، تو انہوں نے جواب دیا: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے۔