صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في الصلاة على الجنازة - ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه باب: فصل: جنازے کی نماز کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو ہمارے بیان کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 3085
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْعَدَوِيُّ أَبُو ذَرٍ بِبُخَارَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُهَيْلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، وَذَكَرَ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ ، آخَرُ مَعَهُ عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، صَلَّى عَلَى قَبْرٍ بَعْدَمَا دُفِنَ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو ذَرٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، وَابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ وَأَنَا أَهَابُهُ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک میت کے) دفن ہو جانے کے بعد اس کی قبر پر نماز جنازہ ادا کی تھی۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): ابوذر نامی راوی نے سفیان اور ابن جریج کے حوالے سے شیبانی کے حوالے سے اس روایت کو نقل کیا ہے اور میں (اس سند کے ساتھ اس روایت کو نقل کرنے سے) ڈرتا ہوں۔