صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في الصلاة على الجنازة - ذكر مغفرة الله جل وعلا للمسلم الميت إذا صلى عليه مائة كلهم مسلمون شفعاء باب: فصل: جنازے کی نماز کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا میت کے گناہ معاف کرتا ہے اگر اس پر سو مسلمان شفاعت کرنے والے نماز پڑھیں
حدیث نمبر: 3081
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الثَّقَفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَا مِنْ أَحَدٍ يَمُوتُ يُصَلِّي عَلَيْهِ أُمَّةٌ يَبْلُغُونَ أَنْ يَكُونُوا مِائَةً فَيَشْفَعُونَ إِلا شُفِّعُوا فِيهِ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ” جب کوئی شخص فوت ہو اور ایک گروہ اس کی نماز جنازہ ادا کرے جن کی تعداد ایک سو ہو، تو وہ اگر اس کے بارے میں شفاعت کریں (یعنی دعائے مغفرت کریں)، تو ان کی سفارش قبول ہوتی ہے۔ “